ابنا: رپورٹ کےمطابق اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کےجنرل سکریٹری اکمل الدین احسان اوغلو نےجیھان نیوزایجنسی کوانٹرویو دیتےہوئےکہاہےکہ او آئی سی شام میں ہرطرح کی غیرملکی مداخلت کی مخالف ہے کیونکہ غیرملکی فوج کی مداخلت نہ صرف مناسب راہ حل نہيں ہے بلکہ اس سےکشیدگی اورتشدد میں اضافہ ہوگا۔
احسان اوغلو نےکہاکہ او آئی سی شام میں قیام امن پرمنتج ہونےوالے ہرمنصوبےمیں شامل ہونےکےلئےتیار ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کےجنرل سکریٹری نےکہاکہ صرف اقوام متحدہ ایسا بین الاقوامی ادارہ ہے جو شام کےبحران کےحل میں اہم کردار ادا کرسکتاہے۔
اسلامی کانفرنس تنظیم کےجنرل سکریٹری نےمصر ، تیونس اورلیبیا میں اسلامی بیداری تحریک کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ان ملکوں کےعوام نےبڑی مشکلات برداشت کرنےکےبعد اس مہم کوسرکیاہے۔
........
/169